سرینگر17مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر دفاع ارون جیٹلی اور فوج کے سربراہ بپن راوت بدھ کوجموں وکشمیر کے دورے پر پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ وادی میں جاری کارکردگی اور کنٹرول لائن پر کشیدگی کے مدنظر سیکورٹی حالات کا جائزہ لیں گے۔یہ وزیر دفاع کے طور پر منوہر پاریکر سے اضافی چارج لینے کے بعد جیٹلی کا ریاست کا پہلا دورہ ہے۔اس دوران جیٹلی فیلڈ کمانڈروں سے ملیں گے۔انہیں پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور دراندازی جیسی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے فوج کی تیاریوں سے آگاہ کیاجائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران وادی میں جاری مظاہروں پربھی توجہ رہے گی۔ایک سینئر افسر نے آئی اے این ایس سے کہاکہ وزیر دفاع کے دورے کے دوران حالات کو کنٹرول میں لانے کے لئے ان کی مدد دینے کے طریقوں اور ذرائع پر بھی غور کیا جائے گا۔